Brailvi Books

آدابِ طعام
178 - 642
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اُس کا نام بمع وَلَدِیت بارگاہِ رسالت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں پیش کیا جاتا ہے ۔ یہاں یہ نُکتہ بھی اِنتہائی ایمان افروز ہے کہ قبرِ مُنوَّر علیٰ صاحِبِہَا الصلوۃُ وَالسّلام پر حاضِر فِرِشتے کو اس قَدَرزِیادہ قوّتِ سَماعت دی گئی ہے کہ وہ دنیا کے کونے کونے میں ایک ہی وَقْت کے اندر دُرُودشریف پڑھنے والے لاکھوں مسلمانوں کی انتِہائی دھیمی آواز بھی سُن لیاہے اور اسے علمِ غیب بھی عطا کیا گیا ہے کہ وہ دُرُودِ پاک پڑھنے والوں کے نام بلکہ ان کے والِد صاحِبان تک کے نام جان لیا ہے۔جب خادِم دربارِ رسالت صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قوتِ سَماعت اورعلمِ غیب کا یہ حال ہے تو سرکارِ والا تَبار،مکّے مدینے کے تاجدار، محبوبِ پروَرْدْگارعَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم کے اختیارات و علمِ غیب کی کیا شان ہوگی!وہ کیوں نہ اپنے غلاموں کو پہچانیں گے اور کیوں نہ اُن کی فریاد سُن کربِاِذنِ اللہ تعالیٰ اِمداد فرمائیں گے!
صَلُّو ا عَلی الْحَبِیب ! 		صلّی اللہُ تعا لیٰ عَلیٰ محمَّد
کھانا بھی عبادت ہے
ميٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!کھانا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بَہُت ہی پیاری نِعمت ہے،اِس میں ہمارے لئے طرح طرح کی لَذّت بھی رکھی گئی ہے۔اچھی اچّھی نیتوں کے ساتھ
میں قُرباں اِس ادائے دَسْتْ گیری پر مِرے آقا

مدد کو آگئے جب بھی پُکارا یارسولَ اللہ
Flag Counter