سرکارِ مدینہ راحتِ قلب وسینہ، فیض گنجینہ ، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ شفاعت نشان ہے،بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک فِرِشتہ میری قَبْر پر مُقرَّرفرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سُننے کی طاقت عطا فرمائی ہے، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کا اور اُسکے باپ کا نام پیش کرتا ہے۔ کہتا ہے،فُلاں بن فُلاں نے آپ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر دُرُودِپاک پڑھا ہے۔''
(مجمع الزوائد ج۱۰ ص ۲۵۱ حدیث۱۷۲۹۱)
صَلُّو ا عَلی الْحَبِیب ! صلّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
سبحٰن اللہ عَزَّوَجَلَّ ! دُرُود شریف پڑھنے والا کس قَدَربَخْتوَرہے کہ