Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
96 - 269
    حضرت جُنید بَغْدادی علیہ الرحمۃ نے بہت دیر انہیں دیکھا ۔جب انہوں نے کچھ نہ کہا تو خود فرمایا''لاؤ میں تمہاری عرْضی پیش کروں''،عرْض کیا ، کیامیرے شَیخ کو 

معزول کردیا گیا ؟ فرمایا خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم ان کو معزول نہیں کیا گیا اور نہ کبھی ان کو معزول کرینگے۔ انہوں نے عرْض کی تو بس میرا مرشِد میرے لئے کافی ہے۔ آنکھ کھلی تو سرکار غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کے دربار میں حاضر ہوئے کہ معاملہ عرْض کریں۔قربان جائیے غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ کی فَراست پر، قبل اس کے کہ کچھ عرْض کریں ،سرکار غوثِ پاک، شَیخ صمَدَنی مَحبوب سبحانی الشَیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا''لاؤ میں تمہاری عرْضی پیش کروں''، پھر فرمایا! اِرادَت یہ ہے ۔ ''بمہ شیران جہاں بستہ ایں سلسلہ اندر'' جب تک مرید یہ اعتقاد نہ رکھے کہ میرا شَیخ تمام اَولیاء زمانہ سے میرے لئے بہتر ہے نفع(یعنی فیض) نہیں پائے گا۔ (الملفوظ حصہ سوم ،ص۳۰۸)
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (7) مَحبّت نے منزل تک پہنچادیا
    ایک بُزُرگ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ ایک رومال مجھے میرے پیرو مرشِد نے عطا فرمایا۔ جس پر اتفاق سے میرے بھائی کا پاؤں پڑگیا۔ مجھے اس بات کا اس قدر افسوس ہوا
مَحبّت دوسروں کی دل میں میرے آبسی ہے کیوں

ذرا   دل  پر  توجہ  ہو نظر  دل  پہ   جمانا  تم



اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
Flag Counter