Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
93 - 269
 (4)مرید کی اصلاح
    حضرت جُنید بَغْدادی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک مرید کو یہ سوجھی کہ وہ کامل ہوگیا ہے۔اسے ہر رات ایسے دکھائی دیتا کہ فِرشتے اسے سُواری پر بٹھا کر جنّت کی سیر کراتے اور طرح طرح کے میوے کھلاتے ہیں ۔آ پ اس کے پاس گئے تو دیکھا کہ وہ بڑے ٹھاٹھ سے بیٹھا ہے ۔آپ نے اس سے کیفیت پوچھی تو اس نے بڑے فخر سے اپنے بلند مقام اور جنّت کی سیر کاذکر کیا۔آپ نے فرمایا آج جب جنّت میں جاؤ تو میوے کھانے سے پہلے لاحَوْلَ وَلا قُوَّۃ پڑھنا۔ اس نے کہا بہت اچھا۔

شیطانی کھیل چنانچہ حسبِ معمول جب وہ جنّت میں پہنچا تو آپ کا فرمان یاد آگیا ۔تو اس نے لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھا۔یہ ابھی پڑھا ہی تھا کہ اس نے ایک چیخ سنی اور جنّت کو آن واحد میں آنکھوں سے غائب دیکھا اور اپنے آپ کو ایک گندی جگہ پر بیٹھے ہوئے پایا۔ مردوں کی ہڈیوں کو اپنے سامنے پڑے دیکھا۔جان لیا کہ یہ ایک شیطانی جال تھا اور میں اس جال میں گرفتار تھا۔ اس کے بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر توبہ کی۔        (کشف المحجوب متر جم ، باب صحبت شیخ سے انحراف کا وبال ، ص ۴۸۶)

تباہی کا دراس حکایت سے یہ اَہم رازآشکار ہوا کہ توجہ مرشِد سے حاصل ہونے والے مقام کو پاکر بھی مرید ہر وقت بارگاہ مرشِد میں با اَدَب ہی رہے۔ورنہ عطائے مرشِد کو اپنا کمال سمجھنے والا مرید تباہی کے در پہ دستک دیتا ہے ۔اسلئے مرید ہر دم یہی یقین رکھے کہ میرا ہر عمل خود توجہ مرشِد کا محتاج ہے۔
Flag Counter