| آدابِ مرشدِ کامل |
کیلئے اکابِر مشائخ کی''26'' ایمان افروز حکایات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔
ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ان پُر اَثر حکایات کا بغور مطالَعَہ آپ کیلئے ایک محتاط و بااَدَب راہ مُعَیَّن کرکے حُصو لِ فیض کے لئے مْؤثِر راہنمائی کریگا۔اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مرشِد کامل کی بے اَدَبی سے مَحفوظ فرما کر با اَدَب خو ش نصیبوں میں شامل فرمائے۔
(اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم )''رہنا راضی سدا میرے مرشِد عطّار پیا'' کے چھبیس حُروف کی نسبت سے ''26''حِکایاتِ اولیاء
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعالِیَہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطَفیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نقْل فرماتے ہیں،''بے شک( حضرتِ) جبرائیل(علیہ السلام)نے مجھے بِشارت دی،'' جو آپ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس پر رَحمت بھیجتا ہے اور جو آپ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) پر سلام پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس پر سلامتی بھیجتاہے۔
(المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث عبد الرحمن بن عو ف ، رقم ۱۶۶۴ ، ج ۱ ص ۴۰۷)
(1) ایمان کی حفاظت
سَیِّدی و مرشِدی اعلیٰ حضرت محدّث بریلوی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ کی نزْع کا جب وقت قریب آیا تو شیطان آیا اور ان کاایمان سلْب کرنے کی بھر پور کوشش کی۔(کیونکہ شیطان اس وقت ہر مسلمان کا ایمان برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے)