Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
86 - 269
تصنیفات و تالیفات
    لہٰذا جو کوئی اپنے پیرو مرشِد کی صحبت کا طالب ہے مگر کوئی ظاہری رکاوٹ مانع ہے تو وہ اپنے مرشِد کامل کی تصنیفات و تالیفات کومطالعے میں رکھے۔ا ور ان کے سنتوں بھرے بیانات و مَدَنی مذاکرات کی کیسٹیں روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار تو لازمی سننے کا معمول بنائے ، روزانہ وقتِ مقررہ پر بِلاناغہ اس تصور کے ساتھ فکرِ مدینہ (یعنی آج مَدَنی انعامات کے مطابق کتنا عمل رہا)کے تحت خانہ پُر ی کرے کہ میرے پیرو مُرشِد بذریعہ مَدَنی انعامات مجھ سے سوالات فرمارہے ہیں اور میں جوابات عرض کررہاہوں۔اور ان کے ملفوظات و بیانات کی اِشاعت بھی کرے ۔موقع ملنے پر اپنا موضوع گفتگو مرشِد سے متعلق رکھے اور ان سے ظاہر ہونے والی بَرَکتوں کا خوب چرچا کرے ان کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق مَدَنی انعامات کی خوشبوسے معطرمعطرمَدَنی قافلوں میں سفر کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے کوشاں رہے۔

    ان کی پسند کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کی حتی الامکان کوشش کرے تو یہ ذرائع اِنْ شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ مرشِدِکامل کی صحبت ہی کی طرح اس کے قلْب و باطن پر اثر انداز ہونگے اور ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا دل گناہوں سے بیزار ہو کر نیکیوں کی طرف مائل ہوگا اوران شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ مزیدکئی ایسی بَرَکتیں وہ خود مَحسوس کریگا جو کہ لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتیں۔

مگر یہ معلوم ہونا بھی ضَروری ہے کہ اکتساب ِفیض کس طرح ہو اس کے لیے '' آداب مرشِدِ کامل''حصہ اوّل میں چند ضَروری آداب پیش کئے گئے۔اب اس حصّہ دُوُم میں رَہنمائی
Flag Counter