معلوم ہوا جب ان جیسے بُزُرگ علماء کرام رحمہم اللہ بھی مرشِد کامل کے محتاج ہیں ۔تو ہم جیسوں کیلئے تو یہ ازحد ضَروری ہے ۔(لطائف المنن والاخلاق)
ان تمام اقوال سے پتا چلا کہ مرشِد کامل کی صحبت سے ملنے والی تربیت بہت ضَروری ہے۔اب اگر واقعی آپ کو کسی مرشِد کا مل کی تلاش ہے توشریعَت و طریقت کی جامع شخصیت امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ فی زمانہ ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بہت بڑی نعمت ہیں ۔جن کی صحبت سے عمل میں اضافہ اور آخِرت کی تیاری کاذہن بنتا ہے ۔ حُقوق اللہ اور حُقوق العباد کی بجا آوری کی طرف طبَیْعَت مائل ہوتی ہے۔مزید معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ سے وقتاً فوقتاً شائع ہونے والے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ کی حیاتِ مبارکہ سے متعلق رسائل(مثلاً کافر خاندان کا قبولِ اسلام، امیرِ اَہلسنّت کی احتیاطیں، عیسائی پادری کاقبولِ اسلام وغیرہا) کا ضَرور مطالَعَہ فرمائیں۔