(۱)حضرت عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے عرْض کی گئی کہ یا رسولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہمارے لئے کون سا ہمنشین بہتر ہے۔ارشاد فرمایا، وہ جس کے دیکھنے سے تمہیں اللہ کی یاد آئے، جس کے کلام سے تمہارے عمل میں اضافہ ہو اور جس کا عمل تمہیں آخِرت کی یاد دلائے۔
(مجمع الزوائد ، کتاب الزھد ، باب الجلساء خیر ، رقم ۱۷۶۸۶ ، ج۱۰ ، ص ۳۸۹)
(۲) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیِ کریم ،رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آدمی اپنے ساتھی کے دین پر ہوتا ہے ،پس خیال رکھو کہ
تم کس کو اپنا دوست بنا رہے ہو۔ (جامع التر مذی ، کتاب الزھد ، باب ۴۵ ، رقم ۲۳۸۵ ، ج ۴ ، ص ۱۶۷)
صحبت کی اَہمیّت''پر فُقہاء و مُحَدِّ ثین کرام (رحمہم اللہ) کے اَقوال''
(۱)فقیہ عبدالواحد بن عا شر علیہ الرحمۃ اپنی منظوم کتاب''المرشِد المعین'' میں صحبت شَیخ کی اہمیت او راس کی تاثیر کے بارے میں فرماتے ہیں ۔