Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
58 - 269
سامنے لاتے ہیں۔ اور سامنے آنے والا نگاہ مرشِد کی توجہ خاص کی بَرَکت سے ایسا باکمال ہوجاتا ہے کہ لوگ اسکے ذریعے ہونے والے کام دیکھ کر شَشْدَر رہ جاتے ہیں مگر کامیاب وہی رہتے ہیں جو اس حقیقت کو ہر دم پیش نظر رکھتے ہیں کہ یہ تمام کمالات کس کی نگاہ کے طفیل ہیں اور یقیناً ہر عمل میرا کسی کی نظروں سے قائم ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور مَدَنی ماحول میں استقامت اور مرشِد کی بے اَدَبی سے مَحفوظ فرمائے۔ ) اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم)
 (۱۲)دائمی عزت
    آپ علیہ الرحمۃمزید فرماتے ہیں کہ جب تو نے جان لیا کہ تیرا مرشِد اللہ تعالیٰ کو جانتا ہے اور وہ تیرے ربّ کے درمیان واسطہ ہے اور ایک ایسا ذریعہ ہے ، جس سے اللہ تعالیٰ تیری طرف متوجہ ہوتاہے تَو، تُو اس مرشِد کی اطاعت کو لازم کرلے ۔ ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دائمی عزت پائے گا۔
 (۱۳)خد متِ مرشِد
    آپ علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ تو عارِف باللہ کی خدمت کر، تیری خدمت کی جائے گی اور تو بالخُصوص مرشِد کے ُرو بَرو اس کی مُمانَعَتْ سے بچ۔ ورنہ توملعون ہوجائے گا اور دھتکارا جائے گا، جیسا کہ شیطان ملعون ہو گیا۔ اور دھتکارا گیا کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے رو برو ہی سجدہ کا تارک بن گیا۔
Flag Counter