Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
53 - 269
 (۲)حُسنِ اِعتِقا د
    سَیِّدنا شَیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ۔
من لم یعتقد لشَیخہ الکمال لایفلح علی یدیہ لبدا
یعنی جو مرید اپنے شَیخ کے کمال کا اعتقاد نہ رکھے وہ مرید اس مرشِد کے ہاتھوں پر کبھی کامیاب نہ ہوگا۔
 (۳) ناکام مرید
    مرید پر لازم ہے کہ وہ اپنے مرشِد کو کبھی لفظ ''کیوں'' نہ کہے کیونکہ تمام مشائخ نے اتفاق کیا ہے کہ جس مرید نے اپنے مرشِد کو ''کیوں'' کہا تو وہ طریقت میں کامیاب نہ ہوگا۔
 (۴) د ُھتکارا ہوا
    حضرت شَیخ عبدالرحمن جیلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جو مرید اپنے نفس کو اپنے مرشِد اور اپنے پیر بھائیوں کی مَحبّت سے رُوگردانی کرنے والا پائے تو اسے جاننا چاہے کہ اب اس کو اللہ تعالیٰ کے دروازہ سے دُھتکارا جارہا ہے۔
 (۵) حقِّ مرشِد
    مرید کیلئے ضَروری ہے کہ وہ یہ خیال کبھی نہ لائے کہ اب وہ اپنے مرشِد کا حق پورا کرچکا ہے ۔اگرچہ اپنے مرشِدکی ہزار برس خدمت کرے اور اس پر لاکھوں روپے بھی خرچ کرے اور پھر مرید کے دل میں اتنی خدمت اور اتنے خرچ کے بعد یہ خیال آیا کہ اب وہ کچھ نہ کچھ حق ادا کرچکا ہے (تو اسے طریقت میں ناقابل تصور نقصان پہنچے گا)
Flag Counter