Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
52 - 269
41کی نسبت
    سلسلہ عالیہ قادریہ رَضَوِیّہ عطّاریہ کے مشائخِ کرام کے اسمائے گرامی میں شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کا 41 واں نمبر ہے ۔لہٰذا اس نسبت کے پیشِ نظر عارِف باللہ امام شعرانی علیہ الرحمۃ کی تصنیف الانوار القدسیہ فی معرفۃ قواعد الصوفیہ سے   اے مرید ! بااَدَب بانصیب بے اَدَب بے نصیب   ایک اٹل حقیقت ہے 

کے اکتالیس حُرُوف کی نسبت سے41 آداب
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال  محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَہ اپنے رسالے ضیائے  دُرودوسلام میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں،''جس نے مجھ پردس مرتبہ صبح  اور دس مرتبہ شام دُرود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شَفاعت ملے گی۔  (مجمع الزوائد ج۱۰ ص۱۶۳ رقم الحدیث ۱۷۰۲۲)
صَلّو ا علیٰ الْحَبيب! صَلَّی اللہ تَعالیٰ علیٰ مُحَمَّد
یاد رکھئے جتنے فضائل وآداب آپ پڑھیں گے ، وہ صرف مرشِدِکامل کے ہیں۔ورنہ جاہل ، بے عمل و بدعقیدہ نام نہاد پیروں کا ان فضائل سے ذرا بھی تعلق نہیں۔
 (۱)اچھی حا لت
     اے میرے بھائی! تو جان لے کہ سُلوک کی منزل طے کرنے والا کوئی بھی شخص مشائخ کرام رَحِمَہُمُ اللہ کی مَحبّت اور ان کے اچھی طرح آداب بجالانے اور ان کی بہت خدمت کئے بِغیر طریقت کی ایک اچھی حالت پر کبھی نہیں پہنچا۔
Flag Counter