شَیخ حضرت محی الدین ابنِ عَرَبی قدس سرہ العزیزنے مرشِد کی مَحبّت رکھنے والوں کے اوصاف اس طرح بیان فرمائے کہ(۱)وہ اپنے مَحبوب کی مَحبّت سے مقتول ہو۔ (۲) مَحبوب میں فانی ہو،(۳) ہمیشہ مَحبوب کی طرف چلنے والا ہو، یعنی باطن میں سیرالی المرشِد کرنے والا ہو،(۴) بہت جاگنے والا ہو۔(۵) مَحبوب کے غم میں ڈوبنے والا ہو۔(۶)جو چیز اسے مَحبوب مرشِد سے ہٹائے خواہشات دنیوی ہوں یا اُخروی سب سے علیحدہ ہونے والا(۷) جو چیز اسے مَحبوب سے رو کے ان تمام سے قطع تعلق کرنے والا (۸) بہت آہ و زاری کرنے والا(۹)مَحبوب کی گفتگو اور نام مبارَک سے راحت پانے والا(۱۰) مَحبوب کے غم اور دکھ میں ہمیشہ شریک ہونے والا(۱۱) مَحبوب کی خدمت گزاری میں بے اَدَبی سے ڈرنے والا(۱۲) اپنی طرف سے مَحبوب کے حق میں جو کچھ بھی کرے اس کو تھوڑا سمجھنے والا اور (۱۳) مَحبوب کے تھوڑے کو بہت سمجھنے والا (۱۴) مَحبوب کی اطاعت سے چمٹنے والا(۱۵) اس کی مخالِفت سے بھاگنے والا(۱۶) اپنے نفس سے بالکل علیحدہ ہونے والا(یعنی کوئی کام نفس کی خاطر نہ کرے)(۱۷) جن تکلیفوں سے طبَیْعَتْیں مُتَنَفِّر ہوتی ہیں ان پر صبر کرنیوالا(۱۸) جن مشکلات پر مَحبوب اسے کھڑا کرے ان پر مضبوطی سے قائم