Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
31 - 269
(۴)بسمِ اللہ کا اَدَب
شرابی ولی بن گیاحضرتِ سیِّدُنا بِشر حافی علیہِ رَحْمۃُ اللہِ الکافی توبہ سے قَبْل بَہُت بڑے شرابی تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک مرتبہ شراب کے نشے میں دُھت کہیں جارہے تھے کہ راستے میں ایک کاغذ پر نظر پڑی جس پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھا ہوا تھا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تعظیماً اُٹھالیا اور عِطْر خرید کر مُعَطَّر کیا پھر اُسے ایک بُلند جگہ پر اَدَب کے ساتھ رکھ دیا ۔ اُسی رات ایک بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے خواب میں سُنا کہ کوئی کہہ رہا ہے ،'' جاؤ! بِشر سے کہہ دو کہ تم نے میرے نام کو مُعَطَّر کیا، اُس کی  تَعظِیم کی اور اسے بُلند جگہ رکھا ہم بھی تمہیں پاک کریں گے۔'' اُن بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے دِل میں سَوچا کہ بِشر تو شرابی ہے ۔شایَد مجھے خواب میں غَلَط فَہمی ہوئی ہے۔چُنانچِہ اُنہوں نے وُضُو کیا، نَفْل پڑھے اور پھر سو رہے۔ دُوسری اور تیسری بار بھی یِہی خواب دیکھا ور یہ بھی سُنا کہ '' ہمارا یہ پَیغَام بِشر ہی کی طرف ہے، جاؤ! اُنہیں ہمارا پَیغَام پہنچادو!'' چُنانچِہ وہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرتِ بِشر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تلاش میں نکل پڑے۔ ان کو پتا چلا کہ وہ شراب کی مَحْفِل میں ہیں تو وہاں پہنچے اور بِشر کو آواز دی۔ لوگوں نے بتایا کہ وہ تو نَشے میں بدمست ہیں! اُنہوں نے کہا، اُنہیں جاکر کِسی طرح بتا دو کہ ایک آدَمی آپ کے نام کوئی پَیغام لایا ہے اور وہ باہَر کھڑا ہے۔ کسی نے جاکر اندر خبر دی، حضرت سیِّدُنا بِشر حافی علیہ رحمۃ اللہ الکافی نے فرمایا، اُس سے پوچھو کہ وہ کِس کا پیغام لایا ہے؟ دَریافْتْ کرنے پر وہ بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرمانے لگے، اَللہ عَزَّوَجَلَّ کا پیغام لایا ہوں۔
Flag Counter