Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
263 - 269
فوت شدہ مُریدوں کی طرف سے کی۔ظاہر ہے جو نیم بے ہوشی میں بھی اپنے مریدوں کو نہ بُھولے وہ بَھلا ہوش کے عالَم میں کس طرح بُھلاسکتے ہیں اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نزْعَ اور قبْر وحشْر میں بھی عطّاریوں کا بیڑا پار ہے۔

    آپ خود یاکسی اور کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں تو آخِری صفحہ پر دئيے گئے فارم پر اُن کے نام ترتیب وار بمع ولدیت و عُمر لکھ کر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگراں پُرانی سبزی منڈی مکتب نمبر 3 کے پتا پر روانہ فرمادیں۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اُنہیں سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ میں داخِل کرلیا جائے گا۔
قسمت  اپنی پیاری پیاری 		   غوث کے صدقے ہیں عطاری

نسبت ہے کیا خوب ہماری		   ہم   عطاری   ہیں   عطاری

بہرِ رضا  اے  ربِّ باری		   بچہ     بچہ     ہو    عطاری

خوفِ خُدا  سے گِریہ طاری		   ہو،یہ  تڑپ  ہے  بن  عطاری

عشقِ  نبی  میں آہ و زاری 		   کا   ہے   شوق   تو بن عطاری

جو کوئی بھی ہے  عطاری		   کیسے    بھلا    ہوگا   وہ  ناری

نیکی سے گر  دل ہے عاری             آؤ     بن     جاؤ     عطاری

(ملخصاً''رسالہ امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی کے آپریشن کی جھلکیاں'')
Flag Counter