| آدابِ مرشدِ کامل |
گورکن نے شہیدِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد اُحد رضا عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کے قدموں کی طرف بنی ہوئی ایک عورت کی قبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، مرکز الاولیا( لاہور) کے اسلامی بھائیوں کو بتایا !کہ یہ قبر حاجی اُحد رضا عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری کی شہادت سے پہلے کی ہے۔ اکثر رات کے سناٹے میں اس قبر سے چیخوں کی آواز سنی جاتی تھیں ۔ جب سے حاجی اُحد رضا عطّاری یہاں دفن ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ میّت سے عذاب اٹھ گیا ہے۔ کیونکہ چیخوں کی آواز بند ہوگئی ہے۔ اس بات کی تصدیق قبرستان کے قریب رہنے والے دیگر افراد نے بھی کی ہے۔
(۳)محمد احسان عطّاری علیہ رَحْمَۃُاللہِ الْباری
مرید ہونے کی برکت باب المدینہ کراچی کے علاقے گلبہار کے ایک ماڈرن نوجوان بنام محمد احسان دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے اور امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مرید بن گئے ۔ ایک ولیِ کامل سے مرید تو کیا ہوئے ان کی زندگی میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔ چہرہ ایک مٹھی داڑھی کے ذریعہ مَدَنی چہرہ بن گیا اور سر پر مستقل طور پر سبز سبز عمامے کا تاج جگمگ جگمگ کرنے لگا۔ انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں قرآن ناظرہ ختم کرلیا اور لوگوں کے پاس جاجا کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لگے۔ ایک دن اچانک انہیں گلے میں دَرْد مَحسوس ہوا، علاج کروایا مگر " مَرض بڑھتا گیا جُوں جُوں دوا کی " کے مِصداق گلے کے مَرَض نے بَہت زیادہ شدّت اختیارکرلی یہاں تک کہ قریبُ المرگ ہوگئے۔
جو اپنی زندگی میں سنتیں ان کی سجاتے ہیں۔ انہیں محبوب میٹھے مصطفٰے ﷺاپنا بناتے ہیں