Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
251 - 269
عطائے    حبیبِ   خدا   مَدَنی   ماحول	        ہے فیضانِ غوث و رضا مَدَنی ماحول

سلامت   رہے   یا  خدا   مَدَنی   ماحول	        بچے نظرِ بد سے سدا   مَدَنی  ماحول

اے اسلامی  بہنو! تمہارے  لئے بھی	        سُنو! ہے بَہُت کام کا   مَدَنی ماحول

تمہیں  سنّتوں اور  پردے  کے  احکام                       یہ  تعلیم  فرمائے   گا   مَدَنی  ماحول

سنور   جائیگی   آخِرت ان شاءَ اللہ	         تم  اپنا ئے   رکھو   سدا   مَدَنی ماحول



اللہ عَزّوَجَلَّ کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيب     صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمّد
(۲)عطّاریہ اسلامی بہن
    ایک مبلغ نے اپنی بہن کی ساس کے متعلق آنکھوں دیکھا واقعہ سنایا!کہ ہماری بہن کے بچوں کی دادی کا غالباّ 1997؁ مرکز الاولیاء لاہور میں انتقال ہوا۔مرحومہ امیرِ اَہلسنّت ابو بلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوی دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے قادری عطّاری سلسلے میں مرید تھیں۔ اور قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھیں اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت بھی فرماتی تھیں۔ 

    انتقال کے تقریباً ساڑھے سات ماہ کے بعد شدید بارشیں ہوئیں ۔ جس سے ان کی قبردھنس گئی۔ وہ کہتے ہیں !کہ میں نے بڑھ کر قبر کی مِٹی نکالنی شروع کی تو سفید سفید کپڑا نظر آیا مزید مٹی ہٹائی تو دیکھا !کہ اس عطّاریہ اسلامی بہن کا پورا جسم خیرو سلامتی کے ساتھ کفن میں لپٹا ہوا تھا اور کفن تک میلانہ ہوا تھا۔    (رِسا لہ، قبر کھل گئی ،ص ۲۴ )
Flag Counter