Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
25 - 269
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
شیطان لاکھ سستی دلائے مگر اس اَہم کتاب کے پانچوں حصوں کا

اول تا آخر ضَرور مطالَعَہ فرمائیں
آدابِ مرشِدِ کامل(حصہ اوّل)
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال 

محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَہ اپنے رسالے ضیائے 

دُرودوسلام میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں،''جو مجھ پرایک دن میں ایک 

ہزار بار دُرُودِپاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنّت میں اپنا مقام نہ دیکھ 

لے۔
(التر غیب والتر ھیب ، کتاب الذکرو الدعا ء ،رقم ۲۲، ج۲ ، ص ۳۲۸ طبعۃ دارالفکر)
صَلّو ا علیٰ الْحَبيب! صَلَّی اللہ تَعالیٰ علیٰ مُحَمَّد
اَدَب کی ضَرورت
    میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!اگر کوئی خوش نصیب مرشِد کامل کے دامن سے وابستہ ہو کر مرید ہونے کی سعادت پالے ،تو اسے چاہے کہ اپنے مرشِد سے فیض پانے کیلئے پیکرِ اَدَب بن جائے۔ اس لئے کہ طریقت کے تمام معاملات کا انحصار ادب پر ہے۔
قرآنِ پاک میں ارشاد ہوتاہے :
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ اللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَاتَّقُوا اللہَ ؕ اِنَّ اللہَ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۱﴾
Flag Counter