اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں۔مثلاً لڑکی ہو تو میمونہ بنتِ علی رضاعُمْر تقریباًتین ماہ اور لڑکا ہو تو محمد امین بن محمد موسیٰ عُمْر تقریباً سات سال، اپنا مکمل پتا لکھنا ہر گز نہ بھولیں(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں)
مَسْئَلہ(۱): اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں عورت کے لئے اجازتِ شوہر کی حاجت نہیں(فتاوی رَضَویہ جلد ۲۶ صفحہ۵۸۴) عورت باری کے دنوں میں بھی مُرید ہوسکتی ہے۔
مَسْئَلہ(۲): اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں۔"بذریعہ قاصد یا بذریعہ خط مُرید ہوسکتا ہے(فتاوی رَضَویہ جلد ۲۶ صفحہ۵۸۵)معلوم ہوا کہ جب نمائندے یا خط کے ذریعے مُرید ہوسکتا ہے ۔توای میل، ٹیلیفون ،اور لاؤڈاسپیکرپر بدرجہ اولیٰ بَیْعَت جائز ہوئی ۔ شہزادہِ اعلیٰ حضرت مفتی اعظم ہند مصطفٰے رضا خاں علیہ الرحمۃ بھی لوگوں کو اجتماعی طور پر مُرید فرماتے تھے۔
E-mail : attar@dawateislami.net