Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
249 - 269
مرتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت
    اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے کہ وقتِ موت کلمہ طیبہ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا۔ اور جس کو مرتے وقت كلمہ نصیب ہوجائے اُس کا آخِرت میں بیڑا پار ہے۔ چُنانچہ نبّیِ رَحمت، شفیعِ امّت ، مالکِ جنت، محبوبِ ربُّ العزت عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلَيْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے، جس کا آخر کلام لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ (يعنی کَلِمَہ طَيّبَہ)ہو، وہ جنت ميں داخل ہوگا۔ (ابو داؤد ج ۳ ص ۱۳۲، رقم الحدیث ۳۱۱۶)
قبْر جنّت کا باغ
    اب ان خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ایمان افروز واقعات پیشِ خدمت ہیں جنہیں زمانے کے ولی کے دامن سے وابستگی کی وہ بہاریں نصیب ہوئیں کہ ان کی قبریں طویل مدت کے بعد کسی حاجتِ شدیدہ کے باعث کھولی گئیں تو نہ صرف ان کے جسم اور کفن سلامت تھے بلکہ ان کی قبروں سے خوشبوؤں کی لپٹیں بھی آرہی تھیں۔ اور ان خوش نصیبوں کیلئے کتنی بڑی بشارت ہے کہ نبی کریم رءوف الرحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبْر جنّت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے یا دوزخ کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے ۔ ( ترمذی شرف ج 4س 209)  اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ان خوش نصیبوں کے تروتازہ اجسام کا قبروں سے صحیح و سالم ظاہر ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ان کی قبریں ربّ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے جنّت کا باغ ہیں۔ان ایمان افروز واقعات کا بغور مطالعہ فرمائیں۔
Flag Counter