اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک بہت ہی پیارا''شَجَرَہ شریف ''بھی مرتب فرمایا ہے۔جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے،کام اٹک جائے تو اس وقت،اور روزی میں بَرَکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہے، جا دوٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہے، اسی طرح کے اور بھی بہت سے''اَوراد''لکھے ہیں۔اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں،جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادِری رَضَوی عطّاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں۔ لہٰذ ا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکار غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلے میں مریدکروا کر قادِری رَضَوی عطّاری بنوادیں۔