Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
233 - 269
مرشِدِ کامل کے دامن سے وابستگی کی 12بہاریں
    مسلمان کیلئے سب سے قیمتی چیز اس کا ایمان ہے ۔علمائے کرام فرماتے ہیں کہ ایمان کی حفاظت کابہترین ذریعہ کسی مرشِدِکامل سے مرید ہونا بھی ہے۔اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ جسے اپنی زندگی میں سلبِ ایمان کا خوف نہیں ہوتا ، اسکے مرتے وقت خدشہ ہے کہ اس کا ایمان سلْب کرلیا جائے ۔اَولیاءِ کرام رحمہم اللہ کے دامن سے وابستگان پر ربّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کے ایسے ایسے انعامات ہوتے ہیں کہ عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔

    اِس پُر فِتن دور میں اُن خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے وقتِ موت اور دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد کے واقعات پیشِ خدمت ہیں۔ جنہیں زمانے کے ولی کے دامن سے وابستگی کی حیرت انگیز بَرَکتیں حاصل ہوئیں ۔ انہیں نہ صرف وقتِ موت کلمہ طیبہ نصیب ہوا بلکہ جن خوش نصیبوں کی قبریں طویل مدت کے بعد کسی حاجتِ شدیدہ کے باعث کھولی گئیں تو ان کے نہ صرف جسم اور کفن سلامت تھے بلکہ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ان کی قبر وں سے خوشبو کی لپٹیں بھی آرہی تھیں۔ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے امید ہے کہ یہ واقعات مرشِدِ کامل کی تلاش کرنے والوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام دیں گے۔
Flag Counter