Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
231 - 269
میں موجوددیگر گھر والے مزے سے سورہے تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ میری آوازوہ نہیں سن پارہے۔ مجھے ایسا لگا کہ شاید بچ نہ سکوں گا،لہٰذا میں نے کَلِمَہِ طَیِّبہ پڑھنا شروع کردیا، اسی دوران میں نے اپنے پیرو مرشد امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی بارگاہ میں استغاثہ بھی پیش کیا۔خدا کی قسم میں نے اتنے میں جاگتی آنکھوں سے دیکھا کہ میرے پیرو مرشد شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ہاتھ میں ننگی تلوار لئے تشریف لے آئے، وہ خوفناک جنات جو غالباً اسی نام نہاد پیر نے عملیات کے ذریعے مجھ پر مسلط کئے تھے،گھبرا کر مجھ سے دور ہوگئے۔امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے جلال کی حالت میں آناً فاناً ایک ہی وار میں دونوں کے سر قلم کردئيے اور وہ دونوں جنات نیچے گر کر تڑپنے لگے اور زمین پر تیزی سے خون بہنے لگا۔امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ میرے قریب آئے اور پیٹھ پر تھپکی دیتے ہوئے تسلی دی بیٹا گھبراؤ مت، ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ کچھ نہیں ہوگا۔اس کے بعد آپ تشریف لے گئے۔اور دیکھتے ہی دیکھتے حیرت انگیز طور پر ان خوفناک جنات کی لاشیں اور خون بھی غائب ہوگیا، صبح اس نام نہادپیر کے دو مرید میرے پاس  آئے اور اِدھر اُدھر کی باتیں کرتے ہوئے میرا حال معلوم کرنے لگے۔ شاید ان کے پیر نے میرے متعلق معلومات کرنے بھیجا ہوگا، اور یہ مجھے صحیح سلامت دیکھ کر حیران تھے۔ ادھر وہ نقلی پیراب تک اپنی اس خوفناک بلاؤں کی واپسی کا انتظارکر رہا ہوگا۔