آدابِ مرشدِ کامل |
آپ دامت بَرَکاتہم العالیہ سلسلہ قادِریہ میں مرید کرتے ہیں۔اور سلسلہ قادِریہ کی بات ہی کیا ہے کہ اس سلسلے کے عظیم پیشوا سَیِّدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا مریدچاہے کتنا ہی گناہ گار ہوبِغیر توبہ کے نہیں مریگا۔ ( اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ )
مَدَ نی مشورہ
جوکسی کا مُرید نہ ہو اُس کی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادِریہ رَضَویہ کے عظیم بُزُرگ شَیخ طریقت اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔
شَیطانی رُکاوٹ
مگریہ بات ذہن میں رہے کہ چونکہ حضور غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ،مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جَہَنَّم سے آزادی اور جنّت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں ۔ لہٰذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کریگا۔ آپ کے دل میں خیال آئے گا،میں ذرا ماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں، ذرا نماز کا پابندبن جاؤں،ابھی جلدی کیا ہے، ذرامُرید بننے کے قابل تو ہوجاؤں،پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔میرے پیارے اسلامی بھائی!کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آسنبھالے، لہٰذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔