Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
228 - 269
مُرید ین کیلئے خاص ہدایات
    امام شعرانی قُدِّسَ سِرِّہُ الرَّبّا نی ارشاد فرماتے ہیں کہ ''مرید پر لازم ہے کہ وہ اپنے دل کو اپنے مرشِد کے ساتھ ہمیشہ مضبوط باندھے رکھے اور ہمیشہ تابعداری کرتا رہے اور ہمیشہ اعتقاد رکھے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام امداد کا دروازہ صرف اس کے مرشِد ہی کو بنایا ہے اور یہ کہ اس کا مرشِد ایسا مظہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے مرید پر فُیوضات کے پلٹنے کیلئے صرف اسی کو مُعَیّن کیا ہے اور خاص فرمایا ہے ۔اور مرید کو کوئی مدد اور فیض مرشِد کے واسطہ کے بِغیر نہیں پہنچتا۔ اگر چہ تمام دنیا مشائخ عظام سے بھری ہوئی ہے۔مگر یہ قاعدہ اس لئے ہے کہ مرید اپنے مر شد کے علاوہ او رسب سے اپنی توجہ ہٹادے ۔کیونکہ اس کی امانت صرف اس کے مرشِد کے پاس ہوتی ہے ، کسی غیر کے پا س نہیں ہوتی ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جو مریدین اپنے مرشدِ کامل سے ارادت مضبوط رکھتے ہیں اور یک در گیر محکم گیر یعنی ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی سے پکڑ پر کاربند رہتے ہیں وہ برکتیں بھی ویسی ہی پاتے ہیں۔ ان کیلئے غیب سے مدد کے ایسے سامان ہوتے ہیں کہ عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔اس ضمن میں ایک ایمان افروز سچا واقعہ اپنے لفظوں میں پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے بغور مطالعہ فرمائیں۔
خوفناک جنّات کی موت
    صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی جو امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مرید ہیں اور اپنے پیر سے انتہائی مَحبت کرتے ہیں ۔ ان عطّاری اسلامی
Flag Counter