میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان واقعات سے معلوم ہوا کہ جس خوش نصیب کو اس پرفتن دور میں کسی ایسے جامع شرائط مرشدِ کامل سے مرید ہونے کی سعادت مل جائے جوعَلماً و عَملاً ، قولاً وفِعلاً، ظاہراً و باطِناً اَحکاماتِ الٰہیّہ کی بجاآوری اور سُنَنِ نَبَوِیَّہ کی پَیروی کرنے اور کروانے کی بھی روشن نظیر ہوجن کی نگاہِ ولایت کی بَرَکتوں سے لاکھوں مسلمان بالخصوص نوجوان گناہوں سے تائب ہوکر اپنے شب و روز نیکیوں کی خوشبو سے معطر رکھنے میں مصروف ہوں۔ایسے ولیِ کامل کے مرید ہونے کی سعادت پانے والے کو چاہے کہ فیض مرشد سے دامن بھرنے کیلئے صرف اپنے پیر کے در پر ہی نظر رکھے، ارادت (یعنی اعتقاد)مضبوط رکھے۔
اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃفرماتے ہیں مرید کو فیض ''پر نالے'' کی مثل پہنچے گا۔بس حسنِ عقیدت چاہے ۔