Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
221 - 269
تیری چوکھٹ پہ خَمْ اَہلِ دل کی جبین 

سیِّدی مرشِدی شاہ اَحمدرضا
 (۱) نام نہاد پیر نما عامل
    ایک اسلامی بھائی جو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے، سر پر سبز عمامے کا تاج اور چہرے پر سنت کے مطابق داڑھی بھی تھی۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں مصروف رہتے ۔وہ قبلہ شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ سے مرید بھی تھے، انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں چونکہ دُنیوی ماحول تھا،لہٰذا ایک دن بڑے بھائی گھر میں کسی عامل کو لے آئے،جو پیر بھی کہلاتا تھا۔شروع شروع میں اس نے میرے اور میرے گھر والوں کے سامنے دعوتِ اسلامی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعالیہ کی خوب تعریفیں کیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ واقعات سے پتہ چلا کہ ہمیں ہر معاملہ میں شَرِیْعَت ہی کو پیشِ نظر رکھنا چاہے اور اگرکسی خوش نصیب کو اس پُرفتن دور میں کسی پیرِ کامل کے دامن سے وابستگی کی سعادت مل جائے، تواس کے لئے یہ بھی لازم ہے کہ وہ طریقت سے متعلق علم حاصل کرکے مرشدِ کامل کے حْقوق کو بھی پیشِ نظر رکھے تاکہ وہ ''یک در گیر محکم گیر'' یعنی ''ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی سے پکڑ'' پرمضبوطی سے کار بند رہ کر دنیاو آخِرت کی بھلائیاں حاصل کرسکے، ورنہ شَرِیْعَت و طریقت سے ناواقفیت ایک مرید کیلئے نہ صرف دنیا اور آخِرت کے عظیم نقصان بلکہ ایمان کے لئے بھی سخت خطرہ کا باعث بن سکتی ہے۔کامل مُریدین کے دوسچے اورعبرتناک واقعات اپنے لفظوں میں پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے مُلاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter