Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
220 - 269
مقام اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ دیکھا توواقعی آپ کے میٹھے میٹھے مدینے کے منے شہزادے (مصطفٰی رضا علیہ الرَحمتہ)صحیح سلامت مسکرارہے تھے۔ اعلٰحضرت علیہ الرَحمتہ نے فرمایا! اللہ عَزَّوَجَلَّ اگر ایسے مصطفٰی رضا(علیہ الرحمۃ)ہزار بھی عطا فرمائے۔ تو بھی خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! ان سب کو شَرِیْعَت مطہرہ پر قربان تو کرسکتا ہوں۔ لیکن شَرِیْعَت مطہرہ پر کوئی حرف نہ آنے دوں گا۔

کمال اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ پھر فرمایا! مجذوب تو فقیر کے پاس اصلاح کے لئے تشریف لاتے ہیں اور یہ کام فقیر کے سِپُرد ہے۔حضرت دھوکا شاہ صاحب علیہ الرحمۃ، زمین کی سیر فرما چکے تھے اب آسمان کی سیر فرمانے جارہے تھے، لہٰذا اس نظر کی ضَرورت تھی، جس سے حضور شہنشاہِ کونین صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اختیارات آسمان پر بھی ملا حظہ فرماتے۔ اس لئے فقیر کے پاس تشریف لائے، اَلْحَمْدُللہِ عَزَّوَجَلَّ انہیں وہ نظرعطا کردی گئی۔

طفیل اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ کچھ دیر کے بعد حضرت دھوکا شاہ علیہ الرحمۃ دوبارہ پھرحاضر ہوئے، اور لپکتے ہوئے اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ کیطرف بڑھ کر معانقہ کیا (یعنی سینے سے لپٹ گئے)اور پیشانی چوم لی ،پھر فرمایا! خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم! جس طرح حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حکومت زمین پر ہے، اسی طرح آسمان پر بھی، بلکہ ہر جگہ ہر شے پر، حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آپ کے طفیل، اب آسمان پر بھی مجھے حضور صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی حکومت نظر آرہی ہے۔

(تجلیاتِ امام احمد رضاعلیہ الرحمۃ،مطبوعہ کراچی،۱۹۸۷،ص۴۹)
جانتے تھے تجھے قُطْب و اَبدال سب     

کرتے تھے مجذوب وسالک اَدَب
Flag Counter