Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
212 - 269
رہ جاؤ گے، مگرصبح تک بالکل خاموش رہنا ،ایک لفظ بھی نہیں بولنا۔پھر لفافہ کھول کر دیکھنا تو،انتہائی حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا۔

    بے چارے دا دا حضور گھر میں آکر خاموش بیٹھ گئے۔ گھر والے بات کریں تو کوئی جواب نہ دیں ۔سب گھر والے پریشان تھے کہ انہیں کیا ہوگیا۔ خیر جیسے تیسے رات گزاری اور صبح دادا نے جیسے ہی لفافہ کھول کر دیکھا تو اس شخص کے کہنے کے بالکل مطابق واقعی دادا حیرت زدہ رہ گئے کہ ، اس لفافے میں گھڑی کی جگہ دو پتھر رکھے ہوئے تھے۔یہ دیکھ کروہ کف ِ افسوس مَل کر رہ گئے اور سارے گھر والوں کو اپنی خاموشی کی وجہ بتا کر مذکورہ واقعہ سنایا۔
 (۵)دل اچھل کر حلق میں آگیا
    میرپورخاص(سندھ) کے مقیم ایک شخص نے بتایا کہ میں ایک دن ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہا تھاکہ ایک ادھیڑ عمر شخص نے مجھے اشارے سے اپنے قریب بلایا۔ میں سمجھا شایدیہ کوئی مسافر ہے اور راستہ معلوم کرنا چاہتا ہے۔جب میں اس کے قریب پہنچا تو اس نے پُراَسرار انداز میں میرا ہاتھ پکڑ ا اورمیرے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے وہ بات کہی جسے صرف میں جانتا تھا یامیرے گھر والے۔ میں وہ بات سن کرچونکا تو وہ مسکرا کرکہنے لگا'' اور کیا جاننا چاہتا ہے؟ اللہ والے دل کی باتیں جان لیتے ہیں،جاتیری ساری پریشانیاں ختم ہوجائیں گی، اللہ والے کی دعا ہے،جا چلا جا،تیرا ستارہ بہت جلد چمکنے والا ہے ۔ '' یہ سن کرمیں تو اس کاگرویدہ ہوگیا اور بے ساختہ
Flag Counter