| آدابِ مرشدِ کامل |
زیادہ نہیں دے سکتا، آپ جاؤ میرے لئے دعا کرنا، اس پر وہ یہ کہتے ہوئے ، فقیر دینے آیا ہے ، بول کیا مانگتا ہے؟ فقیر دعا کریگا، فقیر دعا کریگا ۔ قلندر سائیں کا معاملہ ہے، بول کیا مانگتا ہے ؟ فقیر دعا کریگا۔ کہتے کہتے دکان سے نیچے اتر گیا، میں بعد میں انتہائی افسوس کرتا رہا کہ وہ مجھے بے وقوف بناکر 300روپے لے گیا۔
(۴)تکیے کے نیچے 500کا نوٹ
ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ غالباً ۱۹۷۵ کی بات ہے میرے دادا جن کی عمر کم و بیش70سال تھی۔ وہ پنج وقتہ نمازی تھے اور چہرے پر داڑھی بھی تھی۔ ایک روز دوپہر کے وقت کسی سنسان گلی سے گزر رہے تھے،کہ اچانک پیچھے سے دو افرادکی تیز گفتگو سنائی دی۔
انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا توایک شخص جس نے سر پر رومال اوڑھ رکھا تھا، چہرے پر داڑھی تھی، لباس بھی صاف ستھراتھا، تیز رفتاری سے چل رہا تھا اور پیچھے ایک شخص عاجزی کے ساتھ کچھ عرض کررہا تھا۔
جب یہ لوگ میرے داداکے قریب پہنچے تو عرض کرنے والاشخص داداسے مخاطب ہوکر کہنے لگا، حضور ان سے میری سفارش کردیں، میں غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مجھے ایک ''وِرْد'' پڑھنے کیلئے دیا تھااور کہا تھا کہ کسی کو بتانا مت صبح روزانہ تیرے تکیے کے نیچے سے 500کا نوٹ نکلا کرے گا،یوں ''روزانہ پانچ سو کا نوٹ ملنے لگا'' میں خوشحال ہوگیا، بس مجھ سے یہ غلطی ہوگئی کہ یہ بات میں نے کسی کو بتا دی اوروہ پیسے ملنا بند ہوگئے، آپ ان سے میری سفارش کردیں۔