Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
206 - 269
بولا، رہنے دے ، بابا دل دیکھتا ہے۔پھر کچھ دیر خاموش رہ کربولا، بابا تیرے جوتے لے گا، بول دے گا؟ سیٹھ بولا، بابا میرے جوتے بہت پرانے ہیں نئے جوتے دے دیتا ہوں ، وہ بولا، نہیں !''بابا تیرے جوتے لے گا''بول دے گا؟ سیٹھ اپنے جوتے دینے لگا، تو وہ ایک دم بولا نہیں، بابا دل دیکھتا ہے، اپنے جوتے اپنے پاس رکھ۔بابا دل دیکھتا ہے؟

    پھر کچھ دیر ٹکٹکی باندھے گھور گھور کر سیٹھ کو دیکھتارہا، سیٹھ نے گھبرا کرپوچھا بابا کیا چاہے؟ بولا، ''جو مانگوں گا دے گا؟'' سیٹھ بولا ،بابا آپ بولوکیا لینا ہے؟وہ کچھ دیر خاموش رہ کر بولا،اگر میں یہ بولوں کہ اپنی جیب کے سارے پیسے دے دے تو کیا تو بابا کو دے دے گا؟ اب سیٹھ چونکا، مگر شاید اس شخص نے کوئی عمل کیا ہوا تھا۔چنانچہ سیٹھ نے جیب میں ہاتھ ڈالا اورجیب کی تمام رقم نکال کر اس کے سامنے رکھ دی۔ اس بابانماشخص نے نوٹ ہاتھ میں لئے او رکچھ دیر اُلَٹْ پُلَٹْ کر دیکھتا رہاپھر بولا،بابا دل دیکھتا ہے؟لے اپنے پیسے واپس لے ، بابا پیسوں کا کیا کریگا؟ با با دل دیکھتا ہے،یہ کہتے ہوئے تمام نوٹ واپس کردئيے۔اور خاموش ٹکٹکی باندھے سیٹھ کو گھورنے لگااورکچھ دیر بعد مسکَرا کر بولا،اگر بابا تجھ سے تیری تجوری کی ساری رقم مانگے تو کیا بابا کو دے دے گا؟بول،'' بابا دل دیکھتا ہے'' ، بول دے دے گا۔ چونکہ وہ اب تک بابا نما پراَسرار شخص تمام چیزیں مانگ کرپھر'' بابا دل دیکھتا ہے'' کہہ کر واپس کر چکا تھا، لہٰذا سیٹھ نے تاخیر کئے بِغیر تجوری خالی کرنا شروع کردی۔ 

    اس شخص نے اپنا رومال سامنے بچھا دیا، اور رقم اس میں رکھنے لگا۔ پھر ا سکو