Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
205 - 269
    مگربَہُت سے نادان لوگ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کے باوُجود شَرِیْعَت و طریقت سے نا واقفیت کی بِنا پر نام نہاد فقیر یا بابا نما بہرُوپیوں کے ظاہری حلیے اور شُعْبَدَہ بازی سے متاثر ہوکر اُن کے عقیدت مند بن جاتے ہیں، جس بِنا پر وہ جرائم پیشہ لوگ باآسانی انہیں اپناشکار بنا لیتے ہیں۔اس ضِمن میں پانچ عبرت انگیزسچے واقعات اپنے لفظوں میں پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے ،بغور مطالعہ فرمائیں۔
شُعْبَدَ ہ بازی کے5عبرت انگیز واقعات

(۱)بابا دل دیکھتا ہے
    ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ تقریباً ۱۹۹۸ ؁ کی بات ہے کہ میں Shoesکی دکان میں نوکری کرتا تھا۔ ایک دن صبح کے وقت ایک شخص دکان میں آیا جس نے گلے میں مالا ڈالی ہوئی تھی اور سر پر رومال اوڑھا ہوا تھا، لباس بھی صاف ستھرا تھا، ہاتھوں میں کئی انگوٹھیاں تھیں ۔ وہ آکر سیٹھ کے سامنے والی کرسی پربیٹھ گیا۔اس سے پہلے کہ ہم اس سے کچھ معلوم کرتے، سیٹھ نے خود ہی اس سے پوچھا،بابا کیا چاہے؟ مگر وہ شخص بات چیت کئے بغیرسیٹھ کو گھورے جارہاتھا، سیٹھ کے بار بار پوچھنے کے باوُجودوہ بِغیرکوئی جواب دئيے مسلسل گھورے جارہا تھا۔ سیٹھ نے پھر پوچھا،، بابا کیا لینا ہے ؟اب وہ بابادھیمے اور پراَسرار لہجے میں بولا، بابا تیری قمیض لے گا، بول دے گا؟ سیٹھ گھبرا سا گیا اور بولابابا میری قمیض پرانی ہے، نئی قمیض منگوادیتا ہوں۔مگر وہ بولا'' نہیں، بابا تیری ہی قمیض لے گا، بول دے گا؟ ''آخر سیٹھ نے پریشان ہو کر قمیض اتارنا چاہی تو وہ فوراً
Flag Counter