علامہ عبدالمصطفٰے اعظمی علیہ الرحمۃ نے مجذوب کی عظمت کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے ،بخاری شریف کی ایک حدیث ہے کہ جس کے مصداق مجذوب اولیا ء ہیں۔
حضور اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ''بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے بال الجھے ہوئے اور گردو غبار میں اَٹّے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے خستہ حال ہوتے ہیں کہ اگر وہ لوگوں کے دروازوں پر جائیں تو لوگ حقارت سے انہیں دھکا دے کر نکال دیں۔لیکن خدا کے دربار میں ان کی مَحبوبیت کا یہ عالم ہے کہ اگر وہ کسی بات کی قسم کھالیں تو پروردگارِعالم عَزَّوَجَلَّ ضَرور ضَرور اُن کی قسم پوری فرمادیتا ہے اور اُن کے منہ سے جو بات نکلتی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔
(مشکاۃ المصابیح ،کتاب الرقا ق ،باب فضل الفقراء ، رقم ۵۲۳۱ ،ج ۳ ، ص ۱۱۸)