Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
20 - 269
    حضرت جُنید بَغْدادی علیہ رَحمۃالھادی فرماتے ہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے نیکی(یعنی مَدَنی ماحول) عطا فرمانا چاہتا ہے اسے اپنے بَرگزیدہ بندوں کی خدمت میں بھیج دیتا ہے۔

(شانِ اولیاء ، حضرت جُنید بغدادی ، علیہ الرحمۃ ، ص ۱۹۳)
فی زمانہ یادگار سَلَف شخصیت
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سینکڑوں سال پہلے سَیِّدنا امام غزالی علیہ رحمۃالوالی جن اوصاف کے پیر کو کمیاب فرما رہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فی زمانہ یہ تمام اَوصاف شَیخ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَہ کی ذاتِ مبارَکہ میں بَدَرجہ اَتَم پائے جاتے ہیں۔ جن کے تقویٰ و پرہیز گاری کی بَرَکات کی ایک مثال قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ہمارے سامنے ہے کہ آپ دامت بَرَکاتہم العالیہ کی نگاہِ ولایت و حکْمتوں بھری مَدَنی تربیت نے دنیا بھر میں لاکھوں مسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مَدَنی انقِلاب برپا کردیااور غیر مسلموں کے اسلام قَبول کرنے کی اطلاعات بھی ملتی رہتی ہیں
مرشِدِ کامل کی تلاش
یہ اَللہ عَزَّوجَلَّ کاخاص کرم ہے! کہ وہ ہر دور میں اپنے پیارے مَحبوب صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی امت کی اصلاح کیلئے اپنے اَولیاءِ کرام رَحِمَھُمُ اللہ ضَرور پیدا فرماتا ہے۔ جو اپنی مومِنانہ حکْمت و فراست کے ذریعے لوگوں کو یہ ذہن دینے کی کوشش فرماتے ہیں کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔(اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ)
Flag Counter