Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
178 - 269
معلوم ہوا !کہ پیر امورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتاہے۔ تاکہ وہ قبروآخِرت کی ہرمشکل اور کٹھن گھڑی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے مدد فرماکر مرید کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔

اعلٰحضرت عظیم المرتبت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دو ایمان افروز سچے واقعات سے رہنمائی لیتے ہیں، کہ پیرومرشِد کے دامن سے وابستگی پاکر، اوراولیاء کاملین رحمھم اللہ کی صحبت ملنے پر، ان سے کیا طلب کرنا چاہے۔
مجذوبِ بریلی شریف رحمۃ اللہ علیہ
اعلٰحضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں! کہ بریلی(شریف) میں ایک مجذوب بشیرالدین صاحب رحمۃ اللہ علیہ اخوندزادہ کی مسجد میں رہا کرتے تھے۔ مجھے ان کی خدمت میں حاضر ہونے کا شوق ہوا۔

ایک روز رات گیارہ بجے ، اکیلا ان کے پاس پہنچا اور فرش پربیٹھ گیا۔ وہ حجرے میں چارپائی پربیٹھے تھے۔ مجھ کو بغور پندرہ بیس منٹ تک دیکھتے رہے۔ آخر مجھ سے پوچھا! صاحب زادے! تم مولوی رضا علی خاں صاحب(رحمۃ اللہ علیہ) کے کون ہو؟

میں نے کہا! میں ان کا پوتا ہوں۔یہ سن کر فوراً آئے اور مجھ کو اٹھا کر لے گئے ،اور چارپائی کی طرف اشارہ کرکے فرمایا! کہ آپ یہاں تشریف رکھئیے۔پھر پوچھا!کیا مقدمے کے لئے آئے ہو؟ میں نے کہا مقدمہ تو ہے، لیکن میں اس لئے نہیں آیا ہوں۔میں تو صرف دعائے مغفِرت کے واسطے حاضر ہو ا ہوں۔
Flag Counter