امامِ اعظم علیہ رَحمۃُاللہ المُعَظَّم نے فرمایا! اگر میری زندگی میں یہ دوسال (جو میں نے امام جعفر صادق علیہ الرحمۃ کی خدمت میں گزارے) نہ ہوتے تونعمان(علیہ الرحمۃ) ہلاک ہوگیا ہوتا۔(ایضاً)
معلوم ہوا کہ ناقص اور کامل پیر کاا متیاز رکھتے ہوئے کسی مرشِد کامل کے دامن سے وابستہ ہو کر ان کی صحبت پانا نہایت ضَروری ہے۔اور اس کے ساتھ یہ جاننا بھی لازمی ہے کہ !مرشِد بناتے وقت کیا مقصد پیش نظر ہونا چاہے۔ تاکہ شیطان لاعلمی کے سبب وسوسے ڈال کر گمراہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ اگلے صفَحات میں شریعَت اور طریقت کے اَحکام کی وضاحت کے ساتھ پیر بنانے کے اصْل مقصد کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔