(ترجمہ کنزالایمان ) تم فرماؤ ! میرے ربّ نے تو بے حیائیاں حرام فرمائی ہیں۔جو، اُن میں کھلی ہیں اور جو ،چھپی۔(سورۃالاعراف آیت۳۳)
ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے۔
وَلَا تَقْرَبُوا الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ
(ترجمہ کنزالایمان)اور بے حیائیوں کے پاس نہ جاؤ۔جو، ان میں کھلی ہیں اور جو! چھپی۔ۚ(سورۃ الانعام آیت۱۵۱)
جب انسان کی اصلاح کادل کی اصلاح کے ساتھ ارتباط (یعنی رابطہ)ہے تو انسان کے لئے ضَروری ٹھہرا کہ وہ (جسْم کے ساتھ) اپنے دل کی اصلاح بھی کرے۔ یعنی تمام بری عادتوں سے جن سے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے منع فرمایا ۔ ان سے دل کو صاف کرے۔ اور تمام اچھے اوصاف ، جن کا اللہ عَزَّوَجَل نے حکْم دیا، دل کو مزین کرے۔ تب جاکر اس کا دل سلامتی والا ہوگا۔ اور اسطرح وہ کامیاب و کامران ہوسکے گا۔
جیسا کہ قرآنِ پاک میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا۔