Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
165 - 269
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ وَ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ المُرسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ؕ
آدابِ مرشِدِ کامل(حصہ چَہَارُم)
عاشقِ اعلیٰ حضرت ،امیرِ اَہلسنّت با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال 

محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَا لِیَہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقْل فرماتے ہیں،''جو شخص مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنّت کا راستہ بھول گیا۔ (مجمع الزوائد ج۱۰ص۲۵۵ رقم الحدیث ۱۷۳۰۷)
صَلّو ا علیٰ الْحَبيب ! صَلَّی اللہ تَعالیٰ علیٰ مُحَمَّد
دل کی اصلاح
نبیِ کریم ، رؤف رحیم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے اصحاب علیھم الرضوان کے قلوب کی اصلاح اور تزکیہ کازیادہ اہتمام فرماتے تھے۔ اور ان پر واضح فرماتے کہ بیشک انسان کی اصلا ح اور امراضِ ِ باطن سے اس کی شفاء اصلاح قلب پر موقوف ہے۔

آپ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا خبردار جسْم انسانی میں ایک ٹکڑا ہے اگر وہ دُرُست ہوجائے تو تمام جسْم صحیح رہے گا اور اگر وہ خراب ہوجائے تو پورا جسْم خراب ہوجائے گا۔ اور وہ دل ہے۔ (بخاری ،بحوالہ حقائق عن التَصَوُّف ص ۲۵)
Flag Counter