Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
156 - 269
شَجَرہ قادِریہ عطّاریہ
وہ اسلامی بھائی جو امیراہلسنت دامت بَرَکاتہم العالیہ سے مرید یا طالب ہیں، اگر شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ کا مطالَعَہ فرمائیں تو اس میں کم و بیش اکیاون(۵۱) کے قریب ''اَورادو وظائف'' ہیں۔ مثلًا (۱) رزق میں بَرَکت کے لئے (۲) غم والم اور قرض کی ادائیگی کیلئے (۳) تمام گناہوں کی مغفِرت کیلئے(۴) ہر غم و پریشانی سے نجات کیلئے (۵) ہر بلا سے مَحفوظ رہنے کیلئے (۶) سانپ بچھووغیرہ موذیات سے پناہ کیلئے (۷) رات دن کے ہر نقصان کی تلافی کیلئے (۸) ایمان پر خاتمہ کیلئے (۹) دین و ایمان ، جان ، مال ، اور بچے سب کے محفوظ رہنے کیلئے (۱۰) شیطٰن اور اس کے لشکر سے حفاظت کیلئے (۱۱)جائز حاجات، کامیابی ، دشمن کی مغلوبی کیلئے (۱۲) اور جہنم سے پناہ اور بیشمار اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے ''اَوراد و وظائف '' موجود ہیں۔

توجہ فرمائیں شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ میں موجود '' اَوراد'' و وظائف پڑھنے کی ہر اس اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کو اجازت ہے۔ جو امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے قادِری عطّاری سلسلے میں داخل ہیں یہ پاکٹ سائز شَجَرَہ شریف مکتبۃ المدینہ شہید مسجد، کھارادر کراچی یا اپنے شہر کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جو کوئی شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ کے اَوراد و وظائف پڑھنے کے خواہش مند ہیں اور امیرِاَہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ کے ذریعے بَیْعَت یا طالب ہونا چاہتے ہیں ۔ اس کیلئے اپنے نام بمع ولدیت و عمر،کتاب کے آخر میں دئیے گئے فارم پر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مدینہ محلہ سوداگران پرانی سبز ی منڈی کراچی مکتب نمبر ۶ کے پتے پر روانہ فرمادیں۔ ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں سلسلہ قادِریہ عطّاریہ میں داخل کرلیا جائے گا۔
Flag Counter