Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
155 - 269
     پیچھے سیٹ پرموجود شخص نے میری کمر کے پیچھے نوٹوں کے بنڈل ڈال دئيے تھے،اور کسی خاتو ن نے اپنی سونے کی چین نیچے سے پھینکی تھی جو میرے پاؤں کی طرف گری تھی۔ 

    اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شَجَرَہ عطّاریہ کے ورد پڑھنے کی بَرَکت سے نہ صرف میں لٹنے سے مَحفوظ رہابلکہ میری کمر کے پیچھے ڈالی گئی رقم اور سونے کی چین بھی ڈاکوؤں سے مَحفوظ رہی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یہ میرے پیرو مرشِد زمانے کے ولی قبلہ شَیخ طریقت امیرِ اَہلسنّت کے عطا کردہ وِرْد پڑھنے کی بَرَکت تھی۔

خصوصی مدد معلوم ہوا کہ کسی ولیِ کامل کی اجازت سے پڑھے جانے والے '' اَوراد و وظائف'' اور ان کے دئیے گئے طریقہ کے مطابق کئے جانے والے کاموں میں اللہ و رسول (عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم) کی خصوصی مدد شامل حال ہوجاتی ہے۔

    بہر حال از خودپیر و مرشِد سے وظائف وغیرہ کی اجازت لینے کی کوشش کے بجائے ان کے عطا کردہ شَجَرَہ شریف میں دیئے گئے "اور اود"ووظائف کا معمول بنانا ہی مناسب ہے۔ کئی مریدین ''اَوراد ووظائف'' کی تلاش و اجازت میں سرگرداں تو نَظَر آتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے اپنے پیرومرشِد کے عطا کردہ شَجَرَہ شریف کا مطالَعَہ کرنے سے محروم ہوتے ہیں۔