باب الاسلام سندھ(حیدرآباد) کے مُبَلِّغ دعوتِ اسلامی کا حلفیہ بیان ہے کہ ۱۹رجب المرجب ۱۴۱۹ھ ، میں بعد نمازِ مغرب حیدرآباد سے ہِنْدمَدَنی قافلے میں سفر کے سلسلے میں معلومات کیلئے باب المدینہ (کراچی) جانے کیلئےA.C Coach میں سوار ہوا۔ ابھی بس نے کم و بیش آدھے گھنٹے کا سفر کیا ہوگا کہ اچانک 5افراد کھڑے ہوکر چیخنے لگے کہ اپنے ہاتھ سیدھے کرکے سرجھکا لیں۔ تین افراد کے ہاتھوں میں ریوالور تھے۔ ایک نے بس ڈرائیور کو تھپڑ مار کر ہٹایا اور خود گاڑی ڈرائیو کرنے لگا۔
بس میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کئی خواتین چیخنے لگیں ۔ڈاکو ہاتھ میں ریوالور لہراتے ہوئے سختی کےساتھ خاموش رہنے کی تلقین کررہے تھے۔ پھر ایک ایک کے سامنے ریوالور تان کر رقم طلب کرنے لگے،'' جتنے پیسے ہیں نکال لو،