Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
152 - 269
 (۹) کاروبار میں بَرَکت
    باب الاسلام( سندھ )کے شہر حیدرآباد کے علاقہ آفندی ٹاؤن کے مقیم ایک کاروباری عمْر رسَیِّدہ باریش سنّتوں کے عامل اسلامی بھائی جو امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادِری عطّاری سلسلے میں داخل ہیں ان کا حلفیہ بیان ہے کہ ہم نے بڑے پیمانے پرتیل نکالنے کیلئے مال خریدا۔ مگر بعد میں محسوس ہوا کہ توقع کےخلاف فی بوری ایک کلو تیل کم نکل رہا ہے۔ بڑے نقصان کا اندیشہ سامنے نَظَر آنے لگا۔

    وہ بتاتے ہیں کہ میں نے اپنے پیر ومرشِد کے عطا کردہ شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ میں سے ''وِرْد ''ڈھونڈا تو اس میں سَیِّدُ الاِستغفار'' کی فضیلت پڑھی
سَیِّدُ الاِستغفاراَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکْ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَاصَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بَنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہ' لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا ۤ اَنْتَ O     (صحیح البخاری ،کتاب الدعوات ، باب افضل الاستغفار ، رقم ۶۳۰۶ ، ج ۴ ، ص ۱۸۹)
جو صبح شام ایک ایک بار یا تین تین بار اسے پڑھ لے، اس کے گناہ معاف ہوں، اور اس دن رات میں مرے تو شہید اور اپنے جس فعل سے نقصان کا اندیشہ ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے مَحفوظ رکھتا ہے۔
    میں نے اس کو ورد بنالیا۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ ایک ولیِ کامل کی اجازت سے پڑھے جانے والے ''ورد'' کی بَرَکت یہ ظاہر ہوئی !کہ آخر میں جب حساب کیا تو جہاں بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ،وہاں اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کرم سے ٹھیک ٹھاک نفع ہو۔ میں نے اپنے دیگر کاروباری احباب کو بھی ''ورد ''پڑھنے کے لئے دیا۔
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
Flag Counter