وہی اسلامی بھائی بتاتے ہیں کہ چونکہ مذکورہ ''دعا ''میں مال و جان کے ساتھ اولاد کی حفاظت سے متعلق بھی بتایا گیاہے۔ تو ایک مرتبہ کمرے میں رکھے ہوئے پچیس تیس کے قریب، تمام بستر میرے تین سالہ بچی پر گر پڑے ۔جس سے بچی بستر کے نیچے دب گئی ۔ اس واقعہ کا کسی کو علم نہ تھا۔کافی دیر بعد جب ہماری واالدِہ کمرے میں پہنچی اور گرے ہوئے بستر اُٹھائے تو سب کی چیخ نکل گئی کہ اس کے نیچے بچی دبی ہوئی تھی، مگر یہ دیکھ کر حیرت اور خوشی کی انتہا نہ رہی کہ اتنی دیر بوجھ تلے دبے رہنے کے باوُجود اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ بچی زندہ تھی ، اور روتے ہوئے اٹھ کرکھڑی ہوگئی۔ ہم سب نے خداعَزَوََجَلَّ َ کا شکْر ادا کیا کہ اس نے ہماری بچی کی حفاظت فرمائی۔