Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
150 - 269
 (۷) جان و مال مَحفوظ
بابُ المدینہ کراچی کے علاقے نیا آباد کے اسلامی بھائی جو کہ امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادِری عطّاری سلسلے میں داخل ہیں۔ انہوں نے حلفیہ بتایا کہ اپنے پیرومرشِد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ میں درج دعا، میرے وِرْد میں تھی۔
بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَمَالِیْo
اس کی فضیلت یہ ہے کہ جو کوئی صبح و شام تین تین بار پڑھ لے تواس کے پڑھنے والے کا دین، ایمان، جان،مال اور بچے سب مَحفوظ رہتے ہیں۔ 

(الوظیفۃ الکریمۃ ، رقم ۱۴)

     وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں آفس میں تھا اور لوگ بھی موجود تھے کہ اچانک آفس میں ڈاکو آگئے اور اسلحہ نکال کرلوٹنا شروع کردیا۔ میرے اندر کی جیب میں نوے ہزار روپے(۹۰۰۰۰) موجود تھے اور چند نوٹ آگے کی جیب میں رکھے تھے۔

    مگر اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ میں مطمئن تھا، کہ میں نے اپنے پیرومرشِد امیرِاَہلسنّت دامت بَرکاتہم العالیہ کے عطا کردہ شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ سے مذکورہ دعا پڑھ لی ہے۔ اسلئے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ میری جان و مال دونوں مَحفوظ رہیں گے۔ اتنے میں ایک ڈاکو میرے قریب آیا اور میرے جیب میں سے پچاس (۵۰) روپے نکال لئے، میں سوچنے لگا کہ ۹۰ ہزار ہوں یا پچاس (۵۰) روپے اس دعاکی بَرَکت سے تو سب کی حفاظت ہونی چاہیے۔
Flag Counter