Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
149 - 269
ہوئے آزاد کشمیرکے ایک پہاڑی علاقے میں پہنچا تو شرکاء قافِلہ کو خوف محسوس ہواکہ علاقہ آبادی سے دور اور ویران جگہ پر ہے ۔ کوئی زہریلا جانور نقصان نہ پہنچا دے۔ ہم نے شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ سے مذکورہ دعا پڑھ لی جس کے متعلق آیا کہ صبح و شام پڑھنے والا سانپ بچھوو دیگر موذیات سے مَحفوظ رہتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سوتے میں اچانک مجھے مَحسوس ہوا کہ میری قمیض میں کوئی کیڑا رینگ رہا ہے ، جب گریبان کے بٹن کھول کر دیکھا تو اوپر کا سانس اوپر نیچے کا نیچے رہ گیا، دیکھا کہ ایک بڑا سیاہ بچھومیرے سینے پر چلتا ہوا آہستہ آہستہ بغل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔مجھ میں اتنی ہمت بھی نہ رہی کہ اسے ہٹا سکوں۔بچھو نے جب بغل کی جانب سے نکلنے کی جگہ نہ پائی ، تو اپنا زہریلاخوفناک ڈنک میرے بازو میں پیوست کردیا ،بس میں نے ایک زور دار چیخ ماری ، پورے جسْم سے پسینہ بہنے لگا۔ چیخ سن کر شرکاء قافِلہ بھی جاگ گئے، اور قریب رکھے گلاس کے ذریعے بچھو کو مار ڈالا۔ حواس بحال ہوئے تومیری حیرت اورخوشی کی انتہا نہ رہی کہ بچھو نے جہاں خوفناک ڈنک پیوست کیا تھا، وہاں کالا چھالا ضُروربن گیا تھا، مگر

اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ نہ اس جگہ پر دَرْد تھا اور نہ زہر کااثر ظاہر ہوا
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
Flag Counter