Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
147 - 269
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کے ساتھ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید بھی ہوگیا۔ اور شَجَرَہ عطّاریہ کے اَوراد کا معمول بنایا۔ مذکورہ وِرْد بھی میرے معمول میں تھا۔ ایک بار مجھے مَحسوس ہوا چادر میں کوئی جانور ہے ۔ میں نے چادر لپیٹ کر پکڑ لیا اور باقاعدہ اسے ہاتھ سے ہلا ہلا کر دیکھنے لگا کہ یہ کوئی کیڑا ہے ۔ کافی دیر ہلانے کے بعد جب میں سمجھ نہیں پایا تو اسے نیچے ڈالا۔ تو میری چیخ نکل گئی۔ وہ ایک خوفناک بچھو تھا۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ بار بار چھونے کے باوُجود ایک ولیِ کامل کے عطا کردہ وِرْد پڑھنے کی بَرَکت سے اسے ڈنک مارنے کی جرأت نہ ہوئی
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
(۵) بپھرا ہوا سانپ
    مدینۃُ الاولیاء(ملتان شریف)کے مدرسۃ المدینہ کے ناظم نے شَجَرَہ عطّاریہ کے مذکورہ وردکی بَرَکت کو سنا تواپناسچا واقعہ حلفیہ بتایا کہ میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافلے میں سفر کرتے ہوئے ایک مسجد میں قیام پذیر تھا۔ بعد مغرب شرکاء قافِلہ سنّت کے مطابق بیٹھ کر کھانا کھارہے تھے۔ بعدِ طعام میں نے برتن سمیٹنا شروع کئے، دستر خوان سے ہڈیاں وغیرہ چننے لگا۔ مسجد میں روشنی کافی مدہم تھی۔کچھ فاصلے پر ایک بڑی ہڈی رکھی محسوس ہوئی ،ہاتھ بڑھاکر جیسے ہی اٹھایا تو وہ
Flag Counter