صوبہ پنجاب کے مُبَلِّغ دعوتِ اسلامی جن کا مذکورہ وِرْد کا پابندی کے ساتھ معمول تھا حلفیہ بتایا کہ میں ایک بار مَدَنی قافلے میں سفر کے دوران جب سونے لیٹا تو مجھے پیٹ کے قریب چادر میں کسی جاندا رشے کی موجودگی کا احساس ہوا۔ میں نے چادر کو ہلایااور دوبارہ سونے کی کوشش کرنے لگا مگرکچھ دیر بعد پھر عجیب سرسراہٹ سی مَحسوس ہوئی میں نے پھرچادر پر ہاتھ پھیرا اور چادر کو اچھی طرح ہلاکر دیکھا مگر پتا نہ چلا کچھ دیر بعد جب دوبارہ عجیب سی پراسرار سرسراہٹ سی ہوئی تو میں نے تشویش میں آکرجیسے ہی چادر کو جھاڑا تو دم بخود رہ گیاایک کالا خوفناک بچھو میری چادر سے باہر آگرا میں نے خدا کا شکْر ادا کیاکہ اس نے مجھے شَجَرَہ شریف کے مذکورہ وِرْد پڑھنے کی بَرَکت سے بچھو کے شَرسے مَحفوظ رکھا