Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
145 - 269
    مگر چونکہ وہ شَجَرَہ قادریہ عطّاریہ سے مذکورہ دعا پڑھ چکے تھے اس لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس بچھو کو ڈنک مارنے کی جرأت نہ ہوئی ۔ اور وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضْل و کرم سے اس بڑی مصیبت سے مَحفوظ رہے۔
صَلُّو اعَلَی الْحَبِيب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
 (۲)سانپ بِغیر ڈسے لوٹ گیا وہی اسلامی بھائی بتاتے ہیں کہ رات جب سوئے، تو کسی نے دیکھا کہ کھیتوں کی طرف سے ایک خوفناک کا لاسانپ آیا اور قریب سوئے ہوئے اسلامی بھائی کے سینے پر اپنا خوفناک پھن پھیلائے کنڈلی مار کر کافی دیر تک موجود رہا۔خوفناک سانپ اپنا پھن بار بار ڈسنے کے انداز میں اُن کے چہرے کی طرف نیچے کرتا مگر پھر اوپر کرلیتا۔ایسا مَحسوس ہوتا تھا جیسے اُسے کسی نے روک رکھا ہو۔مگر چونکہ وہ اسلامی بھائی امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتہم العالیہ سے مرید تھے اور انکے عطا کردہ شَجَرَہ قادریہ عطّاریہ میں دی ہوئی مذکورہ دعا پڑھ چکے تھے۔ لہٰذا اس کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ اس سانپ کو بھی ڈسنے کی ہمت نہ ہوئی اور وہ کچھ دیر بعد واپس لوٹ گیا ۔اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ اسلامی بھائی اس آفت سے مَحفوظ رہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيب      صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلیٰ مُحَمَّد
Flag Counter