Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
144 - 269
''شَجَرہ عطّاریہ'' کے د س حُرُوف کی نسبت سے 10حیرت انگیز سچے واقعات

(۱)بچھو سے پناہ
    باب المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی نے حلفیہ بتایا کہ اندرونِ سندھ عاشقانِ رسول کے ہمرا ہ مَدَنی قافِلہ میں سفر کے دوران شَجَرَہ قادِریہ عطّاریہ سے وہ وِرْد جسے امیرِاَہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدین و طالبین کو پڑھنے کی اجازت دی ہے۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ  O
    جس کی فضیلت یہ ہے کہ جو صبح اور شام تین تین بار اس دعا کو پڑھ لے تو( ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ) سانپ ،بچھو وغیرہ موذیات سے پناہ میں رہے گا۔ (الوظیفۃ الکریمۃ ، ص ۱۰ ۔۱۱)

    تمام شرکاءِ قافِلہ اجتماعی طور پر یہ دعا پڑھتے تھے ۔ بارش کے دن تھے ، اور قیام مسجد میں تھا، قریب میں کھیت بھی تھے۔ ایک اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے درس دے کر فارغ ہوئے تو دیکھا کہ ان کے نیچے ایک خوفناک بچھو جانے کب سے بیٹھا تھا۔
Flag Counter