Brailvi Books

آدابِ مرشدِ کامل
140 - 269
ان (یعنی بَرَکات اَحمد صاحب رحمۃاللہ علیہ ) کے انتقال کے دن ، مولوی سَیِّد امیر اَحمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ خواب میں نبیِ کریم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت سے مشرّف ہوئے، دیکھا کہ پیارے آقا صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم گھوڑے پرتشریف لیے جاتے ہیں۔ عرْض کی ! یارَسُولَ اللہ صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کہاں تشریف لے جاتے ہیں؟ فرمایا ! بَرَکات اَحمد کے جنازے کی نماز پڑھنے ۔

اعلٰي حضرت علیہ الرحمۃ ارشاد فرماتے ہیں!یہ وہی نامِ اَحمد صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی برکتیں تھیں۔ جو انہیں ، (یعنی بَرَکات اَحمد صاحب رَحمۃ اللہ علیہ کو)اپنے پیر و مرشِد سے مَحبت کرنے کے سبب حاصل ہوئیں ۔    (ملفوظات شریف، حصہ دوم، ص۱۷۳)

دوسرامَدَنی پھول صالحین کا ذکْر مُوجِبِ رَحمت ( یعنی رَحمت کے نازل ہونے کا سبب) ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ " نیک لوگوں کا ذکر معصیت (یعنی گناہوں) کو دھوتا ہے۔ " ایک اور روایت میں ہے کہ نیک لوگوں کے تذکرے کے وقت (اللہ تعالیٰ) کی رَحمت نازل ہوتی ہے۔     (کشف الخفاء ، ج ۲،ص ۶۵)

عارِف باللہ سَیِّد عبدالواحد بلگرامی سبع سنابل میں فرماتے ہیں مشائخِ کرام رحمھم اللہ کا ذکر سچے مریدوں کے ایمان کو تازہ کرتا ہے اور ان کے واقعات، مریدین کے ایمان پر تجلیاں ڈالتے ہیں۔

شَیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ اخبار الا خیار کے مقدمہ میں فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کا تذکرہ باعثِ رَحمت، قُربِ الہٰی ہے۔(اخبار الاخبار ، ص ۶)

تیسرا مَدَنی پھول نام بنام اپنے آقایانِ نعمت ( یعنی سلسلے کے مشائخ