مشائخِ کِرام کا یہ دستور رہا ہے! کہ وہ اپنے مرید ین و طالبین کو ایک شَجَرہ شریف بھی عطا فرما تے ہیں جس میں سلسلہ عالیہ کے تمام مشائخ کے نام اور ضَروری وظائف اور مَخصوص ہدایات بھی ہوتی ہیں۔
شَجَرَہ شریف میں سلسلہ عالیہ کے مشائخ کے نام ، بالترتیب اس طرح لکھے ہوتے ہیں کہ سلسلہ نبیِ کریم رؤف الرحیم صلّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم تک پہنچتا ہے۔ اس شَجَرَہ عالیہ کو پڑھنے کی تلقین اس لئے بھی کی جاتی ہیں ۔ کہ جب کوئی " شَجَرہ عالیہ" پڑھے گا۔ تو باربار اپنے مشائخِ کرام کے نام لینے کی برکت سے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ نام بھی یاد ہونے کے ساتھ ہر بار ایصال ثواب کرنے کی بَرَکت سے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اولیاء کاملین کے فیوضات بھی حاصل ہونگے۔ (یہ طے شدہ اَمر ہے کہ اولِیاء کِرام اپنے چاہنے والوں اور ایصال ثواب بھیجنے والوں کو نفع دیتے ہیں)